ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

9 مئی کے واقعات،حساس ادارے گیٹ پر حملے کے مقدمے کا مرکزی ملزم گرفتار

راولپنڈی:9 مئی واقعات کے سلسلے میں حساس ادارے کے دفتر کے گیٹ پر حملے کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔

راولپنڈی کی یونین کونسل 18 کے سابق چیئرمین سجاد حیدر کو گرفتار کرکے تفتیش کے لئے تھانہ نیو ٹائون منتقل کردیا گیا، ملزم 9 مئی کو شمس آباد میں حساس ادارے کے دفتر کے گیٹ پر حملے کے بعد سے روپوش تھا ۔

حساس ادارے کے دفتر کے گیٹ پر حملے کا مقدمہ تھانہ نیوٹائون میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج ہے۔

 مقدمے میں سابق صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ تاحال روپوش ہیں جبکہ مقدمے میں گرفتار ملزمان کی تعداد 78 ہوچکی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں