ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انتخابات کی تیاری کے معاملے پر کسی قسم کی کوتاہی قابل برداشت نہیں، الیکشن کمیشن

اسلام آباد: سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انتخابات کی تیاری کے معاملے پر کسی بھی قسم کی کوتاہی قابل برداشت نہیں ہوگی۔

ملک میں عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی صدارت میں اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے حلقہ بندیوں کے سلسلے میں ہونے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اجلاس میں تمام ونگز انچارج اورصوبائی الیکشن کمشنرز کو انتظامات کی فوری تکمیل اورالیکشن میٹریل کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جاری اعلامیے کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنرزاورایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل الیکشن اسلام آباد حلقہ بندی کے لیے ضروری نقشہ جات ودیگرڈیٹا صوبائی حکومتوں اورمحکمہ شماریات سے بروقت حصول کو یقینی بنائیں۔ الیکشن کی تیاریوں کے معاملے پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نےاسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں اوور سائٹ کمیٹی تشکیل دیدی جوتمام امور کی تکمیل کو یقینی بنائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں