English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کینیڈا: جنگلات میں لگی آگ بڑھ گئی، ہزاروں مزید گھر خالی کرنے کا حکم

people died

اوٹاوا: کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ مزید بڑھتی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے انتظامیہ نے ہزاروں گھروں کو خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔

میڈیا ذرائع کےمطابق جنگلات میں اس وقت 400 کے قریب مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے جس کے باعث صوبے برٹش کولمبیا میں 30 ہزار کے قریب گھر خالی کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ شوسائپ کےعلاقے میں 2 مقامات پر بڑے پیمانے پر آگ لگی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں گھروں اور رہائشی عمارتوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

حکام نے آگ کے بڑے پیمانے پر پھیلنے کی وجہ سے کیلوونا شہر کی طرف سفر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے جب کہ مغربی کیلوونا کے علاقے میں آگ کے باعث 36 ہزار کے قریب گھر متاثر ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہےکہ کیلوونا شہر کے قریب سفری پابندیاں عائد کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھا گیا ہےکہ علاقے میں کام کرنے والے ایمرجنسی ورکرز کو بھی زیادہ سے زیادہ تعاون فراہم کیا جائے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق یلونائف شہر کی طرف جانے والا راستہ بھی سیکڑوں میل تک آگ سے متاثرہے۔ آگ کی وجہ سے کینیڈا کے شمال مغربی علاقے کو خالی کرنے کے لیے جمعہ تک کا وقت دیا گیا تھا جس کے بعد لوگوں کو گاڑیوں اور جہاز کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے