ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا اجلاس جمعہ کو طلب

کراچی: چیف الیکشن کمشنر نے عام انتخابات کے حوالے سے سندھ میں انتظامی افسران کے تبادلے اور تقرر، امن و امان کی صورتحال اور الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے جمعہ کو اجلاس طلب کرلیا۔

چیف سیکرٹری سندھ، آئی جی پولیس سندھ اور الیکشن کمشنر سندھ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 25 اگست بروز جمعہ اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان کی زیر صدارت اجلاس ہوگا، جس میں صوبہ سندھ میں آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں، انتظامی افسران کی دوبارہ تبدیلی اور دیگر متعلقہ امور پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن بھی موجود ہوں گے۔ سندھ کے الیکشن کمشنر اور چیف سیکرٹری عام انتخابات کی تیاریوں، انتظامی افسران کے تبادلوں اور دیگر متعلقہ امور پر بریفنگ دیں گے جب کہ آئی جی پولیس سندھ اجلاس کو صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں