English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عسکری ٹاور حملہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

عمران خان کا سرچ وارنٹ منسوخی کیلیے انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع

لاہور: تحریک انصاف کے سربراہ کو عسکری ٹاور حملہ کیس میں بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم اٹک جیل میں سابق وزیراعظم کا بیان قلمبند کرنے کیلئے عدالت سے اجازت لے گی، عسکری ٹاور کیس کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کی سربراہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود چودھری اور دیگر ممبران اٹک جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 مئی کیس کے حوالے حکومت نے مختلف جے آئی ٹیز تشکیل دے رکھی ہیں، تھانہ سرور روڈ کیس کی جے آئی ٹی کے ہیڈ عمران کشور ہیں، عسکری ٹاور کیس کی جے آئی ٹی ہیڈ ڈاکٹر انوش مسعود چودھری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے