English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جلا ؤگھیرا ؤ کیس،حلیم عادل نے وارنٹ گرفتاری کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

کراچی: پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ 9 مئی کے واقعات کے بعد منظر عام پر آ گئے۔

جلا وگھیرا وکے الزام سے متعلق وارنٹ گرفتاری کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ حلیم عادل شیخ نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت پر ہوں۔ سندھ ہائیکورٹ کسی بھی مقدمے میں گرفتاری سے روک چکی ہے۔ حیدر آباد عدالت کے وارنٹ گرفتاری معطل کیے جائیں اور کسی بھی مقدمے میں گرفتاری سے روکا جائے۔

عدالت میں درخواست دائر کرنے کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمیں تو آنا تھا، عدالتوں سے کبھی ہم دور نہیں ہوئے۔ ابھی جو ڈیڑھ سال میں ہوا ہے پاکستان میں، میرے ساتھ پیپلز پارٹی نے 5 سال میں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جاتے ہوئے کسی اور کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلانا چاہ رہی تھی۔ اب ہم عدالتوں میں آگئے ہیں۔ ملک کا محب وطن لیڈر جیل میں ہے۔ بھاگنا چاہتے تو جاسکتے تھے۔ بہت سارے لوگ لندن بھاگ جاتے ہیں، دبئی چلے جاتے ہیں لیکن قوم کے لیے وہ جیل میں پڑا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے