English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔  

زین قریشی لاہور ایئر پورٹ سے غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے دبئی جا رہے تھے، شاہ محمود قریشی کے بیٹے کا نام سٹاپ لسٹ میں ہونے کی وجہ سے انہیں روکا گیا۔ زین قریشی کو ایئرپورٹ پر 6 گھنٹے پوچھ گچھ کے بعد واپس بھیج دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زین قریشی 9 مئی کے واقعات میں درج مقدمے میں ملتان پولیس کو مطلوب ہیں، زین قریشی کا نام ڈی آئی جی لیگل پنجاب کی سفارش پر لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے