ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان

solidarity

اسلام آباد: تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے عدالتِ عظمی کے 4 اپریل کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی نظرِثانی درخواست کا سپریم کورٹ سے خارج ہونا در حقیقت الیکشن کمیشن کیخلاف فردِ جرم ہے۔

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان تحریک انصاف کا  پنجاب میں انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی نظرِثانی درخواست کا سپریم کورٹ آف پاکستان سے خارج ہونے پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ پنجاب اور کے پی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن آئین سے انحراف کا مرتکب ہوا ہے۔پی ٹی آئی نے آئینی حدود میں رہتے ہوئے پنجاب اور خیبر پختو نخوا اسمبلیاں تحلیل کیں۔

انہوں نے کہا کہ آئین اسمبلوں کی قبل از وقت تحلیل کی صورت میں الیکشن کمیشن کو 90 روز میں انتخابات کا پابند بناتا ہے۔سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کے انعقاد کا پابند بنایا تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کے بجائے انتخابات کو غیرمعینہ مدت تک التوا کا مجرمانہ قدم اٹھایا اورنظرِثانی درخواست پر سماعت کے دوران بھی الیکشن کمیشن اپنے خلافِ آئین اقدامات پر عدالت کو مطمئن کرنے میں مکمل ناکام رہا۔

پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے 4 اپریل کے فیصلے کیخلاف نظرِثانی درخواست کا اخراج الیکشن کمیشن کیخلاف فردِ جرم ہے،چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کیخلاف سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں