English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان: بیشتر پمپس بند، شہری پریشان

shortage

کراچی:شہر قائد میں بیشتر پیٹرول  پمپ بند کردیے گئے، مالکان نے پیٹرول مہنگاہونے کی خبر سنتے ہی پیٹرول ختم کرنے کے بہانے پیٹرول دینا بند کردیا، جس کی وجہ سے شہری پریشان ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اکثر صارفین نے پیٹرول بڑھانے کا جعلی نوٹی فکیشن ڈال کر عوام کو پریشان کردیا ہے، جس کے بعد کئی پیٹرول پمپس کے باہر رش لگ گیا ہے، شہری لمبی لمبی قطاریں لگا کر پیٹرول بھر وا رہے ہیں۔

ایسے میں شہریوں کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے بجائے خون نچوڑنے آئی ہے، آتے ہی پیٹرول سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد گھر کا چولہا جلانا مشکل ہوگیا ہے۔

شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ حکومت وزرا اور ریٹائرڈ افسران کو فری میں پیٹرول اور بجلی فراہم کی جارہی ہے، اُن کے اخراجات بھی ہم اٹھارہے ہیں ، ہمیں ریلیف فراہم کرنے کے بجائے ، آئی ایم ایف کے معاہدوں کے رحم وکرم پر چھوڑدیا گیا ہے۔

شہریوں نے حکومت سمیت اداروں سے مطالبہ کیا کہ پیٹرول اور بجلی سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر ختم کیا جائے، افغانستان کے طرز کی حکومت کو تشکیل دے کر عوام کو سہولیات فراہم کیں جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے