ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ و مغربی کنارے میں مظاہرین پر اسرائیلی فائرنگ، 16 فلسطینی زخمی

مقبوضہ بیت المقدس:  غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران کم از کم 16 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

غزہ میں حماس کے زیرانتظام وزارت صحت کے مطابق محصور ساحلی پٹی غزہ اور اسرائیل کو الگ کرنے والی مشرقی باڑ میں تعینات اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں کم از کم 9 فلسطینی زخمی ہوئے۔غزہ میں مقیم فلسطینی سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ درجنوں مقامی نوجوانوں نے غزہ کے مشرقی علاقوں میں اسرائیلی فوج کے خلاف مغربی کنارے میں جاری خلاف ورزیوں پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے گاڑیوں کے ناکارہ ٹائر جلائے اور اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کیا جب کہ صہیونی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر فائرنگ کی اور آنسو گیس کے شیل پھینکے۔رام اللہ میں فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق مغربی کنارے کے کفر قدوم گاؤں میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران کم از کم 7 فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اسرائیلی فورسز نے آنسو گیس پھینکی اور گولیاں چلائیں جس سے کم از کم 7  فلسطینی زخمی ہوئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں