English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چہلم امام حسین پر ایک لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین کی کربلا معلی آمد

القمر

 بغداد: چہلم امام حسین علیہ السلام پر ایک لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین کربلا پہنچ گئے۔ 

عراق میں پاکستان کے سفیر احمد امجد علی کے مطابق1 لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین کربلا پہنچے ہیں۔

 انہوں نے بتایا کہ پاکستانی زائرین کی سہولت کے لیے پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے کربلا میں کیمپ لگایا گیا ہے، پاکستانی زائرین کی سہولت و رہنمائی کے لیے یہ 3 روزہ کیمپ لگایا گیا ہے۔

 انہوں نے مزید بتایا ہے کہ کیمپ پر ڈاکٹرز اور طبی عملہ موجود ہے، جبکہ سبیل امام حسین علیہ السلام بھی سفارت خانے کی جانب سے لگائی گئی ہے۔

 عراق میں پاکستان کے سفیر احمد امجد علی کا یہ بھی کہنا ہے کہ سفارتی دشواریاں دور کرنے کے لیے پاکستانی سفارتی عملہ کربلا کیمپ آفس پر موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے