اسلام آباد :عدالتی حکم کے باوجود سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی گرفتاری پر انسپکٹر جنرل اسلام آباد اکبر ناصر خان کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کے لئے مقرر کر دیا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 28 ستمبر کے لئے کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کیس کی سماعت کریں گے۔آئی جی اسلام آباد اس کیس میں غیرمشروط معافی نامہ جمع کرا چکے ہیں، ان کی معافی منظور ہو گی یا کارروائی آگے بڑھے گی؟ آئندہ سماعت پر فیصلہ ہو گا۔
واضح رہے کہ مئی میں شیریں مزاری کو عدالتی حکم کے باوجود گرفتار کر لیا گیا تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر کی گرفتاری سے پولیس کو روک رکھا تھا۔