لاہور: امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ غریب مزدور ، کسانوں اور متوسط طقبہ کے لئے بجلی کے بل موت کا پروانہ ثابت ہورہے ہیں۔ لوگ گھروں کے برتن، بیٹیوںکا زیور اور اپنی سواری بیچ کر بجلی کے بل اتارنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔
ضیاء الدین انصاری نے کہاکہ حکمران اور افسر شاہی اپنی مراعات اور تنخواہوں میں کمی کرنے کو تیار نہیں، ہماری معیشت کودیمک کی چاٹنے والی بیماریاں 90ہزار سبز نمبر پلیٹوں والی لگژری گاڑیاں،220ارب کا مفت پٹرول، 550ارب روپے کی مفت بجلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو ان عیاشیوں پر کوئی اعتراض نہیں ، اعتراز ہے تو غریب کے 300یونٹ پر،موٹر سائکل میں بھروائے جانے والے پٹرول پر،چولہے پرکھاناپکانے کے لئے استعمال ہونے والی ایل پی جی پراب یہ تماشا مزید نہیں چلنے دیں گے۔
رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے قرض لے کرعیاشیاں کرنے والوں کا یوم حساب قریب ہے۔ جماعت اسلامی غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔سراج الحق کی کال پر لاہور گورنر ہاؤس کے سامنے 23ستمبرکو بجلی ،پٹرول اور گیس کی قیمتوںمیں اضافے بجلی کے بلوںمیں ناجائز ٹیکسوںکی بھرمار اور جان لیوا مہنگائی کے خلاف دھرنا دیا جائے گا۔