English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گیس سیکٹر گردشی قرضہ کم کرنے پر آئی ایم ایف اور نگراں حکومت میں اتفاق نہیں ہو سکا

القمر

اسلام آباد: گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کے حوالے سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نگراں حکومت کے درمیان اتفاق نہیں ہو سکا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کے درمیان گیس سیکٹر کا گردشی قرض کم کرنے کی اسکیم پرکوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے ڈیوڈنڈ پلگ ان بیک اسکیم کا مسودہ منگوا کر کوئی جواب نہیں دیا جب کہ وزارتِ خزانہ اور وزارتِ توانائی کی جانب سے جمعہ کو اس بات کا امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ بجلی کے بلوں کے معاملے پر اور ڈیوڈنڈ پلگ ان اسکیم سے متعلق آئی ایم ایف سے پیر تک جواب متوقع ہے۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستانی حکام آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیوڈنڈ پلگ ان بیک اسکیم کو اقتصادی جائزہ میں دوبارہ پیش کریں گے۔ذرائع کے مطابق گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلیے پلان آئی ایم ایف کی رضامندی سے ہی تیار کیا گیا تھا۔ پلان کے تحت او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل،جی ایچ پی ایل کے ڈیوڈنڈ گردشی قرضے میں ایڈجسٹ کیے جانے تھے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ڈیوڈنڈ پلگ ان بیک اسکیم سے گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ 400 ارب روپے کم کرنے کا پلان دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے