English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مہنگی بجلی کیخلاف جماعت اسلامی کی  تحریک عوام کیلئے امید کی کرن ہے، ضیاء الدین انصاری

القمر

لاہور:امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجلی اورپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ قوم برداشت نہیں کرسکتی۔

ضیاء الدین انصاری نے کہاکہ    مہنگائی مافیا اور چوروں کی سرپرستی کرکے حکمران طبقہ عوام کیلئے مشکلات کا پہاڑ کھڑے کررہا ہے جس کے سامنے جماعت اسلامی سیسہ پلائی دیوار کا کردار ادا کریگی۔قوم متحد ہو کر جماعت اسلامی کی اہل اور امانت و دیانت والی قیادت کا ساتھ دے ملک و قوم کی تقدیر بدل دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ   مہنگی بجلی، پیڑول اور مہنگائی بے روزگاری کے خلاف جماعت اسلامی کی تحریک مہنگائی کی پسی عوام کیلئے امید کی کرن ہے۔جماعت اسلامی کی اس تحریک کا بنیادی مقصد بجلی، پیٹرول، گیس اور اشیائے خورونوش کی قیمتیں کم کی جائیں، نگران حکومت آئی ایم ایف کے مفادات کے تحفظ اور سابقہ حکومتوں کے فیصلوں کوتسلسل دینے کے بجائے غریبوں کو ریلیف فراہم کرے۔

ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے مزیدکہا کہ بار بار اقتدار میں رہنے والی پارٹیاں آج پھر باریاں مانگ رہی ہیں، عوام اب ان کے جھانسے میں نہ آئے، صرف جماعت اسلامی ہی ملک کے لیے امید کی کرن ہے ۔ آئندہ الیکشن میں قوم نے اگر دیانتدار قیادت کا ساتھ نہ دیا تو آئند آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے