English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اینٹی کرپشن کا پرویز الہی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

القمر

لاہور : محکمہ اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی کے صدر صدر اور سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق پرویز الہی کے خلاف مقدمہ ماسٹر پلان 2050 میں بے ضابطگیوں اور کرپشن پر درج کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ماسٹر پلان میں قصور کی اراضی کو غیر قانونی طور پر براون کیا گیا، پی ٹی آئی صدر کے خلاف مقدمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے میں درج کیا جائے گا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق کوٹلہ رائے ابوبکر کی اراضی پرویز الہی کے بیٹے کی ملکیت ہے۔ حکام نے کہا کہ چیئرمین ایل ڈی اے نے مونس الہی کے کہنے پر اراضی کے جعلی نقشے پر دستخط کیے، غیر ملکی کمپنی کے ساتھ سٹیج 5 پر ماسٹر پلان کی غیر قانونی منظوری دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے