English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا

القمر

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے معاملے پر نثار درانی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 4 رکنی بینچ نے سماعت کی، پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت بیرسٹر علی گوہر نے کہا کہ بیرسٹر علی ظفر اسلام آباد ہائی کورٹ میں مصروف ہیں، بیرسٹر علی ظفر خود آکر دلائل دیں گے۔
ممبر نثار درانی نے کہا کہ ٹھیک ہے ہم انتظار کر لیتے ہیںا ،لیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا۔

ممبر نثار درانی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وکلاء کو دلائل کیلئے مواقع دیے اور پی ٹی آئی کے وکیل دلائل کیلئے آج بھی پیش نہیں ہوئے، کورونا کے باعث پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کیلئے ایک سال کا وقت دیا۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے وکیل کو دلائل کیلئے مزید وقت دینے کی درخواست مسترد کردی اور انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

 

،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے