English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کبھی نہیں کہا تھا پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے ،حنیف عباسی

القمر

اسلام آباد: سابق وزیر و لیگی رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ ہم نے کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جا کر الیکشن لڑنا ہے، ہم نے کارکردگی پر کام کیا ہے،پیپلز پارٹی کی کارکردگی ہمیشہ سفر رہی ہے۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کبھی نہیں کہا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے۔ بھٹو زندہ  نہیں مر چکا ہے یہ پیپلز پارٹی والوں کو نظر نہیں آتا ،اگر عوام کی خدمت کرتے تو آج الیکشن کے لیئے اتنا ڈر نہیں رہے ہوتے ۔

انہوں نے کہا کہ وہ جو کہتا کہ جیل میرا سسرال ہے آج کل کہیں نظر بھی آرہا ہے ،اسکا کچھ معلوم نہیں کہا ں چلا گیا ؟۔ 21 اکتوبر نواز شریف کا استقبال کیا جائے اور نواز شریف چوتھی بار وزیر اعظم بننے جارہے ہیں ، نواز شریف کے دور میں ملک میں اتنی مہنگائی نہیں تھی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے