لاہور :ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ لیسکو میں بجلی چوروں کیخلاف جاری آپریشن کے تیرویں روز میں تمام سرکل میں 445 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،445 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائر کر دی گئی ہیں۔
ترجمان لیسکو کے مطابق 207ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں کنکشنز میں انڈسٹریل 3، زرعی 4،کمرشل21 اور427ڈومیسٹک تھے، کنکشنز منقطع کر کے ان کو1,237,475 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔
ترجمان لیسکو کا کہنا تھا کہ جن کی کل رقم 54,180,396 (پانچ کڑوراکتالیس لاکھ اسی ہزار تین سو چھیانوے)روپے ہے،پڈھانہ میں زرعی کنکشن کو74796یونٹس (1,950,676)روپے کی رقم چارج کی گئی۔
ترجمان لیسکو کے مطابق چک نمبر39-3Rاوکاڑہ میں زرعی کنکشن کو13135 یونٹس(350,000)روپے کی رقم چارج کی گئی،چورواں والی بھکی میں زرعی کنکشن کو 21000 یونٹس(672,000)روپے کی رقم چارج کی گئی،اڈہ ملک شاہ مظہرآباد حجرہ شاہ مقیم میں زرعی کنکشن کو38221یونٹس،(1,261,293)روپے کی رقم چارج کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ فیروزوالا میں کمرشل کنکشن کو 9270یونٹس(860,000) روپے کی رقم چارج کی گئی، مریدوال ٹھوکرنیاز بیگ ہنجروال میں کمرشل کنکشن کو4158یونٹس(277,550) کی رقم چارج کی گئی لیسکو ریجن میں تیرہ روز کے آپریشن کے دوران کل5496کنکشن چیک کئے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ کل4848کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں،کل3474درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں،اب تک کل307ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے،بجلی چوروں کو اب تک کل12,186,473یونٹس چارج کئے گئے ہیں،جن کی رقم (517,304,533) اکاون کڑورتہتر لا کھ پینتالیس ہزارتینتیس روپے ہے۔
