ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پلاٹوں کی جعلی فائلز تیار کرنیوالے سی ڈی اے کے 4 افسران گرفتار

اسلام آباد:پلاٹوں کی جعلی فائلز بنانے والے سی ڈی اے کے 4 افسران کو گرفتار کرلیا گیا، دیگر 2 افسران کی ضمانت بھی خارج کردی گئی، اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 13 تھری میں پلاٹوں کی جعلی فائلز تیار کرنے کے الزام میں سی ڈی اے کے 4 افسران کو گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چاروں افسران کو عدالت سے  ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا، ملزمان میں عنایت اللہ، اے ڈی آفتاب جعفرانی، مختار احمد اور محمد شیراز شامل ہیں۔عدالت نے سی ڈی اے کے مزید 2 پٹواری وقار خان اور فخرعباس کی ضمانت عدم پیروی پر خارج کردی۔

رپورٹ کے مطابق سی ڈی اے کے تمام افسران اسلام آباد کے سیکٹر ڈ 13 تھری میں پلاٹوں کی جعلی فائلز تیار کرنے میں ملوث ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں