ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 2 نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید 2کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع کلگام میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا اور خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی۔قابض بھارتی فوج نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں 2نوجوان شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت امین بٹ اور ثاقب احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں طالب علم تھے اور اپنے اپنے گاؤں سے آکر یونی ورسٹی کے قریب ایک گھر میں کرائے پر رہ رہے تھے۔

نوجوانوں کی شہادت پر علاقہ مکینوں نے بھارتی فوج کے خلاف شدید احتجاج کیا اور جدوجہد آزادی کشمیر کے حق میں نعرے بازی کی جس پر کشمیری پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں