لندن:مسلم لیگ(ن)کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کیلیے دبئی سے اسپیشل طیارہ بک کرائے جانے کی تصدیق ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کی قیادت نے نواز شریف کے پاکستان پہنچانے والے خصوصی طیارے کو امید پاکستان کا نام دیا ہے،اس اسپیشل فلائٹ میں تقریبا 150افراد کی گنجائش ہے، جس میں ن لیگ کے اراکین سمیت دیگر اہم شخصیات شامل ہیں۔
ن لیگی قیادت نے دعوی کیا ہے کہ 21 اکتوبر کو نواز شریف کا طیارہ پاکستان پہنچ جائےگا، جہاں مسلم لیگ کے قائد کا فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا،اس ہفتے نواز شریف عمرے کی ادائیگی کیلئے لندن سے سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں تقریبا ایک ہفتہ قیام کے دوران وہ سعودی اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے نواز شریف کے آنے پر مینار پاکستان میں جلسے کا انعقاد کیا ہے، جہاں سے وہ اپنے کارکنان سے خطاب کرکے آئندہ کا لائحہ عمل پیش کرینگے۔