اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ سیاسی تلخیاں ختم ہونی چاہئیں ، تعاون اور درگزر کا راستہ نکلنا چاہیے، مشکل فیصلوں کیلئے عوامی حمایت اور مشترکہ ملکیت درکار ہوتی ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو الیکشن میں حصہ لینے کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں، آئندہ عام انتخابات شفاف، آزادانہ، منصفانہ اور جامع ہونے چاہئیں۔
انہوں نے کہاکہ ملک میں امن کی مضبوطی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں اور ان کی قیادت کو انتخابی عمل میں حصہ لینے کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں، اگر لوگ اپنی پسند کے لیڈر منتخب نہ کر سکیں تو آئینی قوانین بے معنی ہو جاتے ہیں۔