ترکیہ، اسرائیل فلسطین کشیدگی کو خطے کے دیگر ممالک تک پھیلنے سے پہلے ختم کرنے اور فریقین کے درمیان مذاکرات شروع کرنے کے لیے کثیر جہتی سفارت کاری جاری رکھے ہوئے ہے۔
اس تناظر میں وزارت خارجہ اور انٹیلی جنس یونٹس نے ثالثی اور قیدیوں کے تبادلے پر اپنا کام تیز کر دیا ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان نے تنازعات کے شروع ہونے کے پہلے ہی لمحے سے کئی رہنماؤں سے مذاکرات کیے ہیں۔
ایردوان نے حال ہی میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم، الجزائر کے صدر عبدالمصد تبن اور سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
صدر نے ان رہنماوں سے مذاکرات کے دوران کہا ہے کہ ترکیہ کشیدگی کو خطے کے دیگر ممالک تک پھیلنے سے پہلے ختم کرنے اور مذاکرات کے ذریعے منصفانہ امن تک پہنچنے کی ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا۔
حماس کے عسکری ونگ، قسام بریگیڈز نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ اس نے اسرائیل پر "اقصیٰ طوفان ” کے نام سے ایک جامع حملہ کیا اور غزہ سے اسرائیل کی طرف ہزاروں راکٹ فائر کیے گئے اور مسلح گروپ علاقے کی بستیوں میں داخل ہوئے۔
اسرائیلی فوج نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس نے جنگی طیاروں سے غزہ کی پٹی کے خلاف آہنی تلواروں کا آپریشن شروع کیا ہے۔
بڑھتی ہوئی کشیدگی میں دونوں طرف سے سینکڑوں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔