ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ کی صورتحال پراو آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی کا  اجلاس 18 اکتوبر کو طلب

ریاض: سعودی عرب کی دعوت پر غزہ میں بڑھتی ہوئی فوجی صورتحال کے حوالے سے اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی)کی ایگزیکٹو کمیٹی کا غیر معمولی اجلاس 18 اکتوبر کو جدہ میں جنرل سیکرٹریٹ ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہو گا۔

ہفتے کو جدہ میں او آئی سی سیکرٹریٹ کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مملکت سعودی عرب اس وقت اسلامی سربراہی اجلاس کے موجودہ سیشن کی صدارت کر رہا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی نے غزہ اور اس کے ماحول میں بڑھتی ہوئی عسکری صورتحال کے ساتھ عام شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے بگڑتے حالات اور مجموعی سلامتی اور استحکام کے لیے وزارتی سطح پر غیر معمولی اجلاس طلب کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں