English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آرمی چیف فلسطینی بھائیوں کی مدد کیلیے اپنا کردار ادا کریں، محمد حسین محنتی

القمر

کراچی : امیر جماعت اسلامی سندھ  محمد حسین محنتی نے کہا ہےکہ حکومت پاکستان اور آرمی چیف سے کہنا چاہتے ہیں کہ عالم کفر اسرائیل کے ساتھ ہے  اس لیے فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

فلسطین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے محمد حسین محنتی نے کہاکہ   ہم کراچی کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو بڑی تعداد میں مارچ میں شرکت پر سلام پیش کرتے ہیں،صرف اہل کراچی ہی نہیں بلکہ پورا پاکستان فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے گھروں سے باہر نکلیں ہیں،امت مسلمہ کے حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم حکمرانوں کو متنبہ کرنا چاہتے ہیں کہ اپنا رخ امت کی طرف کریں اور امت کے جذبات کے مطابق بیانات دیں، عالم اسلام کے تمام حکمران یک جان ہوکر اسرائیل کے خلاف حکمت عملی تیار کرکے بھرپور کارروائی کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے