ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنگلادیش کا غزہ کے شہدا کیلیے قومی یومِ سوگ کا اعلان

ڈھاکا: بنگلادیش نے  غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کے لیے قومی سطح پر یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق یوم سوگ کے موقع پر بنگلادیش کی مساجد میں خصوصی دعائیں  مانگی جائیں گی۔ مذہبی ادارے، سرکاری و  نجی دفاتر، بنگلا دیشی مشن  ہفتے کے روز قومی پرچم سرنگوں رکھیں گے۔

بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے جمعرات کے روز اپنے بیان میں کہا کہ غزہ میں ہونے والے شہادتوں پر قومی سطح پر سوگمنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یوم سوگ پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

بعد ازاں اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ غزل پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کے لیے ہفتے کو یوم سوگ منایا جائے گا۔ اس موقع پر تمام سرکاری اور نجی عمارتوں، تعلیمی اداروں اور بنگلا دیشی مشنز سے کہا گیا ہے کہ وہ قومی پرچم سرنگوں رکھیں۔ جمعہ کو مساجد اور مذہبی اداروں میں فلسطینی شہدا کی یاد میں خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ فلسطینی وزارت صحت نے جمعرات کے روز بتایا کہ 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 3785 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور زخمیوں کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ علاوہ ازیں مقبوضہ مغربی کنارے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 69 ہو گئی ہے اور زخمی 1300 سے متجاوز ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں