اسلام آباد:سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی لارجر بنچ 23اکتوبر کو ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا، بنچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیی آفریدی، جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں۔
عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔