English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی سماعت 9 نومبر تک ملتوی

القمر

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر سماعت 9 نومبر تک ملتوی کر دی۔

 چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر کیس کی سماعت کی۔

ممبر الیکشن کمیشن نے استفسار کیا کہ آپ کی پاور آف اٹارنی کہاں ہے؟ وکیل پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جوابدہ جیل میں ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی سے جمعرات کے علاوہ کسی بھی دن ملاقات نہیں کرنے دیتے، آئندہ سماعت پر جواب فائل کر دوں گا، اس طرح کے کیس کا الیکشن کمیشن پہلے بھی فیصلے کر چکا ہے۔

 وکیل پی ٹی آئی کی یقین دہانی پر الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 9 نومبر تک ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے