English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا مہم میں افغان بھارت گٹھ جوڑ بے نقاب

القمر

اسلام آباد:پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم میں افغانستان اور ہندوستان کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا، بھارت اور افغانستان نے پاکستان کے خلاف نفرت انگیز پالیسی کو ہوا دینے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لینا شروع کردیا۔

ایک نجی ٹی وی کے مطابق افغانستان کے ایما پر المرصاد کے نام سے ایک سوشل میڈیا ہینڈل پاکستان کے خلاف زہر اگلنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، المرصاد کا مقصد دنیا میں پاکستان کا منفی تاثر پھیلانا ہے، المرصاد کو ہندوستانی خفیہ ایجنسی را مالی تعاون فراہم کرتی ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت المرصاد کو 20لاکھ افغانی روپے کا بجٹ مسلسل فراہم کرتی آرہی ہے، المرصاد اردو، پشتو، عربی اور انگریزی کے علاوہ متعدد زبانوں میں مواد نشر کرتا ہے۔ 

المرصاد کا حالیہ مشن پاکستان کے غیر قانونی افغانیوں کو ملک سے نکالنے کے فیصلے کو غلط ثابت کرتے ہوئے عالمی برادری سے ہمدردیاں بٹورنا ہے۔

افغانستان پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے کے لیے خود ساختہ منفی مواد تخلیق کرتا ہے اور المرصاد کے ذریعے پھیلاتا ہے، المرصاد اپنے جھوٹ پر مبنی مواد کو شہرت دلوانے کے لیے سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کا سہارا بھی لیتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے