ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور میں پرویز الہی کے گھر رات گئے پولیس کا چھاپہ

لاہور:سابق وزیرِ اعلی پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر پرویز الہی کے لاہور میں واقع گھر پر پولیس نے رات گئے چھاپہ مارا۔ 

چھاپے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس پرویز الہی کے گھر کے باہر کھڑی ہے۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے خواتین اور بچوں کو باہر نکال کر گھر کی تلاشی لی، کچھ دستاویزات درکار تھیں جن کے لیے چھاپہ مارا گیا۔ 

اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پراپنے پیغام میں پرویز الہی کے صاحبزادے مونس الہی نے 

کہا کہ پرسوں کی ناکام کارروائی کے بعد آج صبح 4 بجے پنجاب پولیس نے دوبارہ بغیر وارنٹ کے ہمارے گھر پر چھاپہ مارا۔ 

انہوں نے کہا کہ آج بھی ان کو میرے خالو طاہر صادق نہیں ملے، گھر پر صرف خواتین موجود تھیں، پنجاب پولیس پی ٹی آئی کے لوگوں کو ہراساں کرنے کے بجائے جرائم کے خاتمے پر توجہ دے۔ 

واضح رہے کہ پرویز الہی اینٹی کرپشن مقدمے میں جیل میں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں