ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی سے بات پر تیار ہیں، 9 مئی کے ٹولے کو مائنس کرنا ہوگا، رانا ثنا

لاہور: لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے بات کرنے پر تیار ہیں لیکن اس سلسلے میں 9 مئی کے ٹولے کو مائنس کرنا ہوگا۔

ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فرح بی بی دراصل کرپشن کی 2+2 والا معاملہ ہے۔ اس سلسلے میں پہلے بھی ثبوت عوام کے سامنے رکھے جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو اونٹنی کا دودھ دیں، ہرن یا دیسی مرغ یا شہد دیں، ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ یہ ہمارا ظرف نہیں ہے کہ جیل میں ان کی دوائیں اور کھانا بند کردیں۔

پارٹی کے اندرونی معاملات پر بات کرتے ہوئے انہوں  نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور قائد نواز شریف ہیں۔ ہاتھی کے پاؤں میں سب کا پاؤں ہوتا ہے۔ جنوبی پنجاب میں پارٹی کی پوزیشن اچھی ہے جہاں نئے لوگ بھی شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ ہمیں امیدواروں کی کوئی قلت نہیں بلکہ انتخابات کے لیے ان کے چناؤ میں دشواری  کا سامنا ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی جلد ہی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کا امکان ہے۔

پیپلز پارٹی کی قیادت کے بیانات سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو پیپلز پارٹی کا سربراہ ہونے کے ناتے حق ہے کہ وہ لاہور کے وزیراعظم کا راستہ روکیں اور لاڑکانہ کے وزیراعظم کے لیے راہ ہموار کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں