ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گیس  کی غیر اعلانیہ طویل بندش پر گھروں میں کھانوں کی تیاری میں مشکلات

فیصل آباد: موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی گیس  کی غیر اعلانیہ طویل بندش سے گھریلو صارفین کے لیے کھانوں کی تیاری بھی مشکل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے مختلف شہروں میں میں سردی شروع ہوتے ہی گیس کی طویل لوڈشیڈنگ سے گھروں میں کھانا پکانا مشکل ہوگیا ہے، ایسے میں بازاروں میں قائم ہوٹلز مالکان کی چاندنی ہوگئی ہے، لوگ باہر سے مہنگا کھانا لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

شہریو ں کا کہنا تھا کہ  کئی علاقوں کھانوں کی تیاری کے اوقات میں بھی گیس کا غائب رہنا معمول بن چکا ہے، گیس آئے تو کم پریشر کے باعث کھانا بنانا ناممکن ہو جاتا ہے، مہنگائی کے اس دور میں بازار سے کھانا خریدنا ہماری قوت خرید سے باہر ہے ۔

اُنہوں نے حکومت سے پرزوز مطالبہ کیا کہ کھانوں کی تیاری کے اوقات میں گیس کی بندش اور کم پریشر کا مسئلہ فوری حل کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں