غزہ: حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ غزہ پر صرف غزہ کے عوام کی حکومت ہوگی اور عوام فلسطینیوں کے سوا کسی اور سیاسی جماعت یا اتھارٹی کو قبول نہیں کریں گے۔
حماس کے رہنما نے کہاکہ اسرائیلی جارحیت کے قائم رہنے تک ہم لڑتے رہے گے، باہر سے چاہے کوئی آکر ہماری مدد کرے یا نہ کرے ہم اللہ کے بھروسے پر فرعون کے لشکر کو غرق کردیں گے، اسرائیل کے ناپاک وجود کو دنیا کے نقشے سے مٹادینگے۔
انہوں نے کہاکہ امریکا اسرائیل کی اول روز سے پشت پناہی کررہاہے، عالمی ادارے اسرائیل اور امریکا کو لگام ڈالنے کے بجائے اُن کی بغل میں بیٹھیں تماشہ دیکھ رہے ہیں، اسرائیلی جارحیت سے روز سینکڑوں فلسطینی شہید ہورہے ہیں، اسرائیل اسپتالوں پر بمباری کرے انسانیت کی دھجیاں بکھیر رہا ہے۔