ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے مطابق کیا جاتا ہے، محمد علی

اسلام آباد:نگراں وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کی قیمتوں کے مطابق کیا جاتا ہے، پاکستان میں بھارت اور بنگلہ دیش کی نسبت پٹرول سستا ہے۔

نگران وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ 15 اکتوبر کو پٹرول کی قیمت 40 روپے فی لیٹر تک کم کی گئیں، بجلی کی تقسیم و ترسیل کے مسائل ہیں، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جولائی میں کیا گیا تاہم اگست میں یہ اضافہ وصول کیا گیا، صارفین کو42 روپے فی یونٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پروٹیکٹڈ صارفین کو سستی بجلی فراہم کی جا رہی ہے، بجلی چوری اور بجلی خریداری کے مہنگے معاہدوں کے باعث یہ چیلنجز درپیش ہیں، حکومت نے بجلی چوروں کے خلاف بھرپور مہم جاری رکھی ہوئی ہے، ریکوری میں اضافہ اور لائن لاسز میں کمی آئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں