ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی جارحیت میں غزہ کے 8 لاکھ سے زیادہ بچے بے گھر ہوئے

نیویارک: عالمی ادارہ برائے اطفال یونیسیف نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حملوں کی وجہ سے غزہ کے 8 لاکھ بچے بے گھر ہوچکے ہیں۔

ترجمان یونیسیف ٹوبی فلکر کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں غزہ کے 8 لاکھ سے زیادہ بچے بے گھر ہو چکے ہیں اور انتہائی کم گنجائش والی پناہ گاہوں میں بہت مشکل وقت گزار رہے ہیں۔

یونیسیف کے ترجمان کے مطابق عالمی ادارہ اطفال کے پاس غزہ میں5سال سے کم عمر کے تین لاکھ چالیس ہزار بچے ہیں اور وہ سب سے زیادہ غذائی قلت کا شکار ہیں۔یونیسیف نے بچوں کے تحفظ اور مدد کے لیے غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے لیے اپنے مطالبات کا اعادہ کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں