English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پولنگ ڈیوٹی کیلیے سرکاری ملازمین کی فہرستیں طلب

القمر

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پولنگ ڈیوٹی کے لیے سرکاری ملازمین کی فہرستیں طلب کرلیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ  کے مطابق آئندہ عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے پولنگ عملے کے طور پر ڈیوٹی دینے کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں اور محکموں سے افسران و ملازمین کی فہرستیں مانگ لی ہیں۔

الیکشن میں ڈیوٹی دینے کے لیے ملازمین کی فہرستوں کے حوالے سے چاروں صوبائی چیف سیکریڑیز، سیکرٹری توانائی، گورنر اسٹیٹ بینک اور اکاؤنٹنٹ جنرل کو خطوط  بھیجے گئے ہیں، جن میں الیکشن کے دوران پولنگ  عملے کے فرائض انجام دینے کے لیے  افسران و ملازمین کی فہرستیں فراہم کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن  کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں کہا  گیا ہے کہ عام انتخابات کے لیے  10 لاکھ پولنگ اسٹاف کی ضرورت ہو گی اور آئین کے تحت تمام وفاقی، صوبائی حکومتیں اور ادارے عام انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کے پابند ہیں۔

الیکشن کمیشن نے صوبوں سے تعلیمی اداروں کے اساتذہ، وزارت توانائی اور نیشل بینک اور متعلہ بینکوں کے افسران کی بھی فہرستیں مانگ لی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے  تمام اسٹیک ہولڈرز کو افسران و ملازمین کی فہرستیں جلد مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے