ماسکو:روس وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاہرووا نے کہا ہے کہ روسی یرغمالیوں کو رہا کرنے پرہم فلسطین تحریکِ مزاحمت ‘حماس’ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
روسی وزیر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ حماس کے ساتھ طے شدہ سمجھوتے کی رو سے 29نومبر کو غزہ میں یرغمال بنائی گئی، روسی خواتین یلینا ترافانووا اور ایرینی تاتی کو رہا کر دیا گیا ہے، ہماری خاص طور پر اور اصرار کے ساتھ کی گئی درخواستوں کا مثبت جواب دینے پر ہم حماس کے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم غزہ میں زیرِ حراست دیگر روسی شہریوں کی بھی جلد از جلد رہائی کے لئے کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، امید ہے کہ جلد انہیں بھی رہائی مل جائے گی۔
واضح رہے کہ حماس نے 29نومبر کو جاری کردہ بیان میں 2روسی یرغمالیوں کو رہا کرنے اور ریڈ کریسنٹ کے حوالے کرنے کا اعلان کیا تھا۔
