ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سائفر کیس کا ٹرائل 4 ہفتوں میں مکمل کرنے کا عندیہ

اسلام آباد: خصوصی عدالت نے سائفر کیس کا ٹرائل 4 ہفتوں میں مکمل کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف کیس کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا جس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کیس کا ٹرائل 4 ہفتوں میں مکمل کرنے کا حکم دے چکی ہے۔

حکمنامے میں کہا گیا  ہے کہ کیس کی مزید سماعت 2دسمبر کو صبح 9بجے جیل میں ہوگی۔چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، گزشتہ سماعت پر عدالت نے آئی جی اور احساس اداروں کی رپورٹ کی روشنی میں جیل ٹرائل کا حکم دیا تھا۔

چیف کمشنر اسلام آباد اور سپرنٹنڈنٹ جیل کو قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کی تھی جبکہ وزارت قانون نے 29 نومبر کو جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ جیل سپرنٹنڈنٹ کا 30 نومبر کو خط عدالت کو موصول ہوا اور اب 28 نومبر کے حکم کے مطابق سائفر کیس میں جیل ٹرائل ہوگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت پیشی کے لیے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں