English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پرویز خٹک  کی اپنے  خلاف باتیں کرنے والوں کے گھر ڈنڈا لیکر جانے کی دھمکی

القمر

نوشہرہ: تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے  چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ خبردار جس نے بھی میرے خلاف باتیں کی گالیاں دی اور یا بدمعاشی کی تو خود ڈنڈا لیکر اس کے گھر جاؤں گا کسی کی بدمعاشی نہیں مانتے اور نہ کسی کو بدمعاشی کرنے دیں گے۔

پرویز خٹک نے کہاکہ   اس دفعہ نوشہرہ کے تمام قومی و صوبائی نشستوں پر صرف میرا پورا خاندان الیکشن لڑے گا، صرف میں میرے بیٹے اور داماد الیکشن لڑیں گے دیکھتا ہوں مجھ سے کون الیکشن جیتتا ہے؟  میں دو صوبائی اور ایک قومی نشست پر الیکشن لڑوں گا۔

انہوں نے کہاکہ اپنی سابق دور کی کارکردگی اور عوامی خدمت کے بل بوتے پر میں الیکشن میں سرخرو ہونگا، عوام ہر کسی امیدوار کو ووٹ نہیں دیتے، عمران خان اور ان کی پارٹی کی کامیابی میری سیاسی حکمت عملی کی بدولت تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے