ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرپشن کیس میں فواد چودھری کا راہداری ریمانڈ منظور

اسلام آباد: کرپشن سے متعلق کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا راہداری ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

مقامی عدالت نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے روالپنڈی کی متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

فواد چودھری کو تھانہ اینٹی کرپشن پنجاب میں فراڈ کے الزام کے تحت درج مقدمے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس  اسلام آباد میں پیش کیا گیا۔ مقدمے میں فواد چودھری پر ہاؤسنگ کی منظوری، اراضی این او سی کے لیے کروڑوں روپے کرپشن کا الزام ہے۔

اینٹی کرپشن پنجاب کے کیس میں پراسیکیوٹر عدنان علی اور فواد چودھری کے وکیل فیصل چودھری جوڈیشل مجسٹریٹ قاضی ماجد کی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں پراسیکیوٹر کی جانب سے فواد چوہدری کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ اس موقع پر فوادچوہدری بھی کمرہ عدالت میں ہتھکڑی لگے روسٹرم پر موجود  تھے۔

وکیل نے دلائل میں کہا کہ فوادچوہدری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ممبر ہیں۔ ملک آئین اور قانون کے تحت نہیں چل رہا۔کوئی انکوائری ہوئی نہ تفتیش کی گئی۔ نوٹس دیا گیا لیکن واپس لے لیا گیا۔پراپرٹی بلڈوز کرنے کی کوشش کی گئی۔ سیاسی انتقام لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جو سیاستدان اچھا نہیں لگتا اسے ہتھکڑیوں میں رکھ دیاجاتا ہے۔

دوران سماعت پراسیکیوٹر عدنان علی نے ایک روزہ راہداری ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ضمانت اسلام آباد میں دائر نہیں ہوسکتی کیوں کہ چودھری گرفتار ہیں۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ایک روزہ راہ داری ریمانڈ منظور کرلیا

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں