English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غزہ: حماس سے جھڑپ میں اسرائیلی کمانڈو مارا گیا، 16 صہیونی فوجی زخمی

مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ساتھ جھڑپ میں اسرائیلی کمانڈو ہلاک ہوگیا اور 16 صہیونی فوجی زخمی ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں حماس کے ساتھ جھڑپ میں اپنے فوجی کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق حماس نے خان یونس میں ناصر اسپتال کے قریب ایگوز یونٹ کے کیمپ پر راکٹ فائر کیا جس سے کمانڈو ایلون کدریاشوف مارا گیا اور 16 فوجیوں زخمی ہوئے جن میں سے 6 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

واقعے کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ حماس کے ایک کارکن نے فوجی کیمپ کے طور پر استعمال ہونے والی عمارت کو راکٹ سے نشانہ بنایا، جس کے بعد اسرائیلی کمانڈو کے ہلاک ہونے سے حماس کے خلاف مسلط جنگ میں اب تک مارے گئے صہیونی فوجیوں کی تعداد 254 ہو گئی۔

بعد ازاں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے واقعے کی فوٹیج بھی جاری کردی، جس میں فلسطینی مجاہد کو عمارت پر آر پی جی لانچ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جہاں ایگوز کے دستے تعینات ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے