ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہورہائیکورٹ کے 3ججز کو بھی دھمکی آمیز خط موصول

citizens

لاہور: اسلام آباد ہائی کورٹ کے بعد لاہورہائیکورٹ کے 3 ججز کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول ہو گئے۔

رجسٹرار آفس لاہور ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ خطوط لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ججز جسٹس شجاع علی خان، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس عالیہ نیلم کے نام بھجوائے گئے۔

دھمکی آمیز خطوط وصولی کی اطلاع کے بعد سی ٹی ڈی اور پولیس افسران لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے اور لاہور ہائیکورٹ کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

پولیس نے خط لانے والے کوریئر کمپنی کے ملازم کو بھی حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔مشکوک خطوط کی جانچ کے لیے فرانزک ٹیمیں ہائی کورٹ پہنچ گئیں اور لاہور ہائی کورٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

خط موصول کرنے والے لاہور ہائی کورٹ کے تینوں ججز انتظامی کمیٹی کے رکن ہیں۔

واضح رہے گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججوں کو مشکوک خطوط موصول ہوئے تھے جس کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں