English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا کا پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی شراکت داری کو وسعت دینے کا عزم

واشنگٹن: امریکا نے واشنگٹن اور پاکستان کے درمیان سیکیورٹی پارٹنرشپ کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی پارٹنرشپ ان کی اولین ترجیح رہی ہے اور جاری رہے گی۔

ملر نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں ہر کسی کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک دیکھنا چاہتا ہے، ہم دنیا میں ہر جگہ آئین کی حکمرانی کی حمایت کرتے ہیں اور ہم تمام امدادی پروگراموں کی نگرانی جاری رکھیں گے۔

ترجمان کا بھارت کے حوالے سے کہنا جاری ہے کہ وہ نئی دہلی سے سکھ رہنما کے قتل کی مکمل تحقیقات چاہتے ہیں اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات جلد از جلد مکمل کرے۔

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے کہا کہ “ہمیں مضبوط نگرانی کی بھی ضرورت ہے، امدادی پروگراموں کو نافذ کرنے والی شراکت دار تنظیموں کی رپورٹنگ بشمول غیر مستحکم اور غیر دوستانہ ماحول میں۔”

اس سے قبل، امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیراعظم شہباز شریف کے نام اپنے پہلے خط میں دنیا اور خطے کو درپیش اہم چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے لیے امریکا کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا تھا۔

وزیر اعظم آفس کی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ صدر بائیڈن نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم شہباز سے اپنی پہلی بات چیت میں پاکستان کی نو منتخب حکومت کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے