English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مسلمانوں کو فلسطینی بھائیوں کی ہر ممکنہ مدد کرنی چاہیے، حافظ حسین احمد

weather in London

لاہور: صدر سنی علما کونسل لاہور وصوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمدنے کہاہے کہ فلسطینی شہدا ءکا خون رائیگاں نہیں جائے گا،فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف مسلم حکمرانوںاور عالمی برادری کی خاموشی اور رویے مجرمانہ ہے،ڈیڑھ ارب مسلمانوں کو اپنے فلسطینی بھائیوں کی ہر ممکنہ مدد کرنی چاہیے۔

حافظ حسین احمد نے کہاکہ صیہونی جرائم نے دنیا کے نام نہاد تہذیب یافتہ ملکوں کو رسوا اور ان کی منافقت کو عیاں کردیا ہے کیونکہ اسرائیل یہ تمام تر جرائم نام نہاد بین الاقوامی اداروں کے زیر سایہ انجام دے رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیل فلسطین میں نسل کشی اور جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے، اسلامی ممالک اور او آئی سی کیوں خاموش ہے، پاکستانی عوام اس مشکل وقت میں فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے