ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی میں اختلافات، شہریار آفریدی کی پارٹی رہنماؤں پر کڑی تنقید

کوہاٹ: پی ٹی آئی میں اندرونی طور پر اختلافات سامنے آنا شروع ہو گئے، شہریار آفریدی کی جانب سے پارٹی رہنماؤں پر تنقید کے بعد اندرونی اختلافات ثابت ہو رہے ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوہاٹ میں ورکرز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں پر کھل کر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں آنے والے پیراشوٹرز کے شوکاز نوٹس کی کوئی اہمیت نہیں، میں اسے جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں۔

انہوں نے کہا تھ اکہ پارٹی میں آستین کے سانپ داخل ہو چکے ہیں۔ یہ منافق ہیں۔ بہت جلد اس حوالے سے کھل کر بولوں گا، اب مزید خاموش نہیں رہوں گا۔ شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے اللہ کے سوا کسی کا خوف نہیں۔ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ عمران خان اور پاکستان ہمارے لیے لازم و ملزوم ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں