ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی ایئرپورٹ کے رن وے بندش کی خبریں درست نہیں، سول ایوی ایشن

اسلام آباد:پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ( پی سی اے اے ) کے  ترجمان نے کہا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ رن وے کی مکمل بندش کی خبریں درست نہیں ہیں جب کہ معمول کی دیکھ بھال کا کام کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  پی سی اے اے کے ترجمان نے  کہا ہے کہ رن وے کی مستقل اور مکمل بندش کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، رن وے پر سے ربڑ ہٹانے کا کام 3 مئی تک مختلف اوقات میں کیا جائے گا۔

انہوں نے  مزید کہا کہ مرمتی کام کے دوران مخصوص لوڈ یا اس سے کم کے حامل ائرکرافٹس کے لیے متبادل رن وے کو استعمال کیا جاسکے گا، نوٹم میں درج مینٹننس کے اوقات کوآرڈینیٹڈ یونیورسل ٹائم زون اوقات ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں