English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 اسرائیل غزہ میں جنگ بندی معاہدے میں رکاوٹ ڈال رہاہے، حماس

غزہ: حماس نے کہا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے میں رکاوٹ پیدا کررہاہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے مشیر طاہر النونو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اسرائیل کی جانب سے شمالی غزہ کی پٹی میں بے گھر افراد کی ان کی گھر واپسی اور مکمل جنگ بندی سے انکار کرنا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ قبضہ گیراسرائیل اب بھی مکمل جنگ بندی کے حق میں نہیں، غزہ سے افواج کے انخلا اور بے گھر افراد کی مکمل آزادی میں واپسی سے انکار کررہا ہے،جس سے معاہدہ طے نہیں ہورہا اور یہ چیز سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

حماس کے رہنما کے مشیر کا کہنا تھا کہ  اسرائیلی حکومت غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے کسی معاہدے تک پہنچنے میں سنجیدہ نہیں ہے، جس کی وجہ سے اب تک دوبارہ جنگ بندی نہیں ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور ہونے کے بعد بھی اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر مسلسل مظالم ڈھائے جارہا ہے، عالمی ادارے بھی خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے