English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کیلئے لائے گئے جانور ضبط

 اسرائیلی پولیس نے یہودی مذہبی تہوار پر مسجد اقصیٰ میں قربانی کیلئے لائی گئیں بھیڑ بکریاں ضبط کرلیں۔

اسرائیلی پولیس کے مطابق جانور گاڑی کے اندر اور شاپنگ بیگ کے اندر چھپا کر لائے گئے تھے۔

 پولیس نے قربانی کیلئے لائے گئے جانور  ضبط کرلیے اور  13 انتہا پسند یہودی افراد کو حراست میں لے لیا، جن کی عمریں 13 سے 21 سال کے درمیان ہیں۔

اسرائیلی پولیس نے کہا ہے کہ ایسا عمل نہ کیا جائے جو قانون کو توڑے اور شدت پسندی کو ہوا دے۔

دوسری جانب اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ انتہاپسند یہودی عناصرکو مسجد اقصیٰ پہنچنے اور وہاں قربانیاں دینےکی ترغیب دی جارہی ہے، حالیہ برسوں میں مذہبی گروہوں نے تیزی سے مقبوضہ بیت المقدس کے مقدس مقام پر قربانی کرنے کی کوشش کی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے