ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گندم درآمد کرنے  سے آٹے کی قیمت میں  کمی ہوئی، مفتاح اسماعیل

opportunity

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کے گندم درآمد کرنے کی وجہ سے آٹے کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ، مارچ میں مہنگائی 20 فیصد رہی لیکن عوام کی قوت خرید ویسی نہیں تھی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت میں گندم مہنگی بک رہی تھی نگران حکومت نے آکر پرائیویٹ سیکٹر کو بھی گندم خریدنے کی اجازت دی تھی جو گندم پچھلے سال حکومت 120 سے 130 روپے میں بیچی جا رہی تھی وہ گندم جب برآمد ہوئی تو 85 روپے میں پڑی۔ جس کے باعث گندم کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

انہوں نے مزید کہاکہ  اسی طرح جو آٹا مہنگا بیچا جا رہا تھا، پرائیویٹ سیکٹر کے گندم درآمد کرنے کی وجہ سے آٹے کی قیمت میں بھی کمی ہوئی، گندم کے حوالے سے کوئی سکینڈل نہیں سامنے نہیں آیا، وفاق اور صوبے ہر سال گندم خریدتے ہیں لیکن ابھی تک گندم نہیں خریدی گئی، ملک کیلئے پچھلے چار ماہ میں بہتر رہے جس کی وجہ سے مہنگائی میں کمی ہوئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں